ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتیں، شہری لاکھوں کے سامان سے محروم

October 22, 2020

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتیں، شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم، مقدمات درج۔ الفلاح کالونی میں فارس بی بی سے ڈاکو لوکٹ گولڈ ڈیڑھ تولہ چھین کر فرار ہوگئے، اسی تھانہ کی حدود محمد افضل سے موٹرسائیکل سوار ملزم جھپٹا مارکر پرس اور گاڑی کی چابی چھین کر لے گئے، چونگی نمبر 21محمد طاہر سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی 25ہزار لے گئے، شاہ خرم کالونی میں محمد عمیر سے ڈاکو نقدی 25ہزار چھین کر فرار ہوگئے، مدنی چوک پر محمد ذیشان سے ڈاکو موبائل چھین کر فرار ہوگئے، جمیل آباد میں محمد ندیم سے ڈاکو نقدی60ہزار لے گئے، کامران سے ڈاکو موبائل و نقدی لےگئے، رکن ہٹی میں ڈاکٹر شبیر بخاری سے ڈاکو نقدی و قیمتی سامان مالیت 9 لاکھ چھین کر فرار ہوگئے، گرین ٹاون میں منظر علی کا موبائل، نوری پلاٹ سے عامر رضا کی موٹر سائیکل ، حمزہ گوہر کی دکان سے نقدی ودیگر سامان، پل واصل سے محمد فیضان، خونی برج سے رشید احمد، عارف پورہ میں محمد ارشد، خواجہ کالونی سے محمد ارسلان کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے کھیڑا چوک فداحسین کا سامان، بابر چوک دلشیر کی گاڑی سے سامان، محمد رشید کے بھانہ سے گائے، پل سہو رفیق کے رقبہ سے مویشی جبکہ تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے صہیب کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔