مک مکا کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ، اعجازچوہدری

October 22, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کراچی میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور ا فسوس کا اظہار کیا، شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، سندھ حکومت صوبے کے عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنے میں بُری طرح ناکام ہوچکی ہے،کرپٹ عناصر کی مک مکا کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے۔