لاری اڈا ڈرین اور انتظار گاہ اسی ہفتہ شروع کی جائے،کمشنر

October 22, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار گھمن نے داتا دربار اپ لفٹنگ پراجیکٹ کا آن سائٹ دورہ کیا، کمشنر لاہور نے اپنے دورہ کے دوران کہا کہ داتا دربار کی سکیورٹی، خوبصورتی اورزائرین کیلئے سہولیات میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ داتا دربار پر آج سے کام کا آغاز ہو گیا ۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ نئے پراجیکٹ میں زائرین کے سامان کی چیکنگ کیلئے سکینرز بھی لگیں گے۔ داتا دربار کے سامنے والی سڑک بھی 8تا 10 فٹ مزید کشادہ ہو گی ۔کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار گھمن نے لاری اڈہ، سرکلر روڈ اور شاہ غوث لائبریری کا دورہ کیا، اپنے دوہ کے دوران کمشنر لاہور نے ہدایت کی لاری اڈہ ڈرین اور انتظار گاہ کا کام اسی ہفتے شروع کیا جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاری اڈا بادامی باغ کی 220 کنال اراضی پر بسوں کے نظام کو جدید بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ کمشنر لاہور نے سرکلر روڈ پر ڈرین پر کام شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔