محکمہ پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس

October 22, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر، کورٹ رپورٹر)صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لیے نمایاں اقدامات کیے ہیں. وہ اپنی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں محکمہ پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے . راجہ بشارت نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ویژن کے مطابق جنوبی پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی کے دفتر کا قیام پنجاب حکومت کا اہم کارنامہ ہے انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کو ڈیلی فکسڈ الاؤنس اور ایگزیکٹو الاؤنس کے اجراء سے ان کی تنخواہیں کافی بڑھ گئی ہیں۔