گریٹر اقبال پارک میں کرکٹ گرائونڈ بنانے کافیصلہ

October 22, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر )پی ایچ اے نے شہریوں کی مسلسل اپیل پر گریٹر اقبال پارک میں کرکٹ گراؤنڈ بنانے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی اپیل پر گراؤنڈ میں3 پیچز بنانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کہا کہ پروجیکٹ اور سپورٹس ڈائریکٹر گریٹر اقبال پارک کی مشاورت کے بعد پیچز بنانے کا کام شروع کردیا ہے ۔