نامناسب اقدامات کی وجہ سے کورونا کا پھیلاؤ دوبارہ خطرناک شکل اختیار کرتا جا رہا ہے،پی ایم اے

October 22, 2020

لاہور (جنرل رپورٹر )حکومت اور عوام کی طرف سے نامناسب اقدامات، بے احتیاطی اور کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے وائرس کا پھیلاؤ دوبارہ خطرناک شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہارپی ایم اے ہاؤس میں ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی صدر پی ایم اے لاہور نے کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر ملک شاہد شوکت جنرل سیکرٹری پی ایم اے لاہور، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری،پروفیسر ڈاکٹر تنویر انور،ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق،ڈاکٹر احمد نعیم،ڈاکٹر نادر خان، ڈاکٹر ریاض ذوالقرنین اسلم اور ڈاکٹرسلمان کاظمی نے شرکت کی۔