قمر زمان کائرہ ، چودھری منظور کی نیلم جبار کے گھر ڈکیتی کی مذمت

October 22, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اور جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد نے مشترکہ بیان میں سابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی صدر نیلم جبار کے گھر ڈکیتی کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس فوری طور پر ڈکیتی میں ملوث ملزموں کو گرفتار کرے اور مسروقہ مال برآمد کرے۔