زمبابوے کرکٹ ٹیم کی آمد پر انتظامات کا جائزہ لینےکیلئے اجلاس

October 22, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنرلاہور مدثر ریاض ملک کی زیر صدارت زمبابوے کرکٹ ٹیم کی لاہور آمد کے موقع پر انتظامات کا جائزہ لینےکے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پولیس، رینجرز، ہیلتھ، ایم سی ایل، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر محکموں نے شرکت کی۔ اجلاس میں زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کی لاہور آمد کے موقع پر تمام محکموں کو ڈیوٹیاں تفویض کی گئیں۔