پوری عمارت گرانے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا، ایس بی سی اے

October 22, 2020


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آشکار داور نے کہا ہےکہ گلشن اقبال مسکن چورنگی میں دھماکے سے متاثرہ پوری عمارت کو مخدوش قرار نہیں دیا گیاہے اس کےتباہ ہونے والے ایک کارنر کےدوفلیٹ کوڈیمالش کیا جا رہا ہےایس بی سی اے جمعرات کو دوبارہ معائنہ کر کے عمارت کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گاپوری عمارت کو گرانے کا بدھ کو کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا فی الحال اس حوالے سے مکینوں میں کوئی خوف و ہراس نہیں ہونا چاہئیے۔