پی آئی اے غیر قانونی بھرتیاں کیس،سابق وفاقی مشیر کی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر

October 22, 2020

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق مشیر ہوابازی سردار مہتاب عباسی وغیرہ کے خلاف پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں سابق وفاقی مشیرکی بریت کی درخواست پر فیصلہ موخر کردیا۔ بدھ کو سماعت کے دوران عدالت نے سردار مہتاب عباسی کی بریت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ نہ سنایا اورمحفوظ شدہ فیصلہ سنانے کیلئے 24 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی۔