نائیجیریا میں پر امن مظاہرین پر فوج کی فائرنگ، 20 ہلاک

October 22, 2020

ابوجا(اے ایف پی /جنگ نیوز )نائیجریا کی فوج نے مطالبات کے حق میں دھرنا دینے والے مظاہرین پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔اے ایف پی کے مطابق بدھ کو مظاہرین پر فائرنگ کی گئی۔مظاہرین نے شہر لاگوس میں کئی عمارتوں کو آگ لگادی ۔تفصیلات کے مطابق مظاہرین پولیس کے خلاف احتجاج کررہے تھے اور دھرنے میں بیٹھے تھے کہ اس دوران سیکیورٹی فورسز نے 1000سے زائد افراد پر فائرنگ کردی ،جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور متعدد افراد ہلاک ہوگئے،اے ایف پی سے گفتگو میں ایک شہری نے بتایا کہ ہم پر امن طور سے دھرنا دیے بیٹھے تھے اس دوران سیکیورٹی فورسز نے لائٹس بند کردیں اور فائرنگ کردی۔لوگ اپنی جانیں بچانے کیلئے بھاگ رہے تھے۔دوسری جانب حقوق انسانی کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔افریقی ملک نائجیریا کے سابقہ دارالحکومت اور آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے شہر لاگوس میں منگل کے روز سینکڑوں مظاہرین پر گولیاں چلائے جانے پر ملک کے کئی حلقے انتہائی پریشان اور افسردہ ہیں۔