چھٹی کی درخواستوں کا ڈرامہ کرنیوالے پنجاب پولیس افسران کی فہرستیں تیار

October 22, 2020

فیصل آباد (آئی این پی )چھٹی کی درخواستوں کا ڈرامہ کرنے والے پنجاب پولیس افسران کی فہرستیں تیار کرلی گئیں۔ سیاسی رابطوں اور بیرون ممالک اثاثوں کی تحقیقات کا فیصلہ ۔کئی افسران کی بیرون ملک جائیدادوں کا بھی پتہ چلا لیا گیا تفصیلات کے مطا بق ذرائع نے بتا یا کہ سیکورٹی اداروں نے چھٹی کی درخواستوں کا ڈرامہ کرنے والے پولیس افسران کی فہرستیں تیار کرلیں ۔حکومت نے ان کے سیاسی رابطوں اثاثوں کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا متعدد افسران کی بیرون ملک جائیدادوں کا بھی پتہ چلا لیا گیا ہے ان کے بیرون ملک سفر ان کے بچوں کے بیرون ملک قیام اور وہاں ان کی سرگرمیوں کو بھی چیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ پتہ چلایا جاسکے کہ یہ افسر بیرونی طاقتوں کی ایما پر تو کام نہیں کررہے بالخصوص کراچی کے متعدد افسران کے ایک مغربی ملک میں اثاثوں کا ریکارڈ پہلے سے ہی موجود ہے ۔ گریڈ 16 کے ملازم ایس ایچ اوز نے اولاد اور رشتہ داروں کے نام پر کروڑوں کی جائیدادیں اور گاڑیاں بنا رکھی ہیں۔