سعودی عرب کا آرٹی فیشل انٹیلی جنس منصوبے کا اعلان

October 22, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے نیشنل آرٹیفشل انٹیلی جنس اسٹریٹیجی کے منصوبے کے اجراء کا اعلان کیا ہے تاکہ اپنی معیشت کو وسعت دے سکے۔نیشنل اسٹریٹجی فار ڈاٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (این ایس ڈی اےآئی) کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس منصوبے پر 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی اور یہ 2030 تک مکمل ہوسکے گا، بدھ کو حکام نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے تحت کئی دیگر منصوبوں پر عمل درآمد ہوسکے گا۔