پاکستان اور عمان میں فوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط

October 22, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان اور سلطنت عمان نے فوجی تعاون کے شعبہ میں مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کردیے۔ عمان میں پاکستان کے سفیر کے کے احسن واگن اور سیکرٹری جنرل محمد بن ناصر بن محمد الراسبتی وزارت دفاع اومان نے بدھ کو وزارت دفاع کمپلیکس مسقط میں معاہدے پر دستخط کئے۔ ایم او یو کا مقصد دونوں برادر ملکوں کے درمیان پہلے سے موجود دو طرفہ فوجی تعاون کو مزیدمستحکم کرنا ہے۔ایم او یو سے پاکستان اور سلطنت عمان کے مابین دو طرفہ سفارتی تعلقات بالعموم اور بالخصوص فوجی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔