پوپ نے ہم جنس پرست سول یونینوں کی حمایت کردی

October 22, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) پوپ فرانسس نے نئی ڈاکیو منٹری میں ہم جنس پرست سول یونیوں کی حمایت کردی۔ پوپ کا کہنا ہے کہ ہم جنس پرست کے پاس بھی خاندان بنانے کا حق ہے۔ ایک ڈاکیومنٹری میں اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے روم کے سردار پادری نےسول یونین لاء کا مطالبہ کردیا۔پوپ فرانسس نے کیتھولک چرچ کا قائد بننے کے بعد سے ہم جنس پرست شراکت داری کی اپنی واضح توثیق کی ہے۔فلم میں سردار پادری نے "سول یونین کے قانون" پر زور دیا جس کے تحت ایل جی بی ٹی اور لوگوں کو "ایک خاندان میں رہنے کی اجازت دی جائے گی۔" اس فلم کا پریمیئر روم فلم فیسٹیول میں ہوا جس میں پوپ کا کہنا تھا کہ اس پر کسی کو بھی رد نہیں کرنا چاہئے یا کسی کو بھی دکھی نہیں بنایا جانا چاہئے۔ پوپ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ایک سول یونین قانون بنانا ہے؛ اس طرح وہ قانونی طور پر محفوظ ہوجاتے ہیں؛ میں اس کے لئے کھڑا ہوگیا ہوں۔