وزیراعظم نوٹس لیتے توصوبے میں مداخلت کا راگ الاپا جاتا، محمودالرشید

October 22, 2020


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام’’ آپس کی بات‘‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوٹس لیتے تو صوبے میں مداخلت کا راگ الاپا جاتا، پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ آئی جی سندھ سے گن پوائنٹ پر محمد صفدر کی گرفتاری کرائی گئی تو وفاق کو نوٹس لینا چاہئے،ن لیگ کی رہنما مائزہ حمید نے کہاکہ وزیراعظم صورتحال میں کہیں نظر آئے۔رہنما تحریک انصاف میاں محمودالرشید نے کہا کہ پہلے تو نوازشریف دبے لفظوں میں اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے تھے لیکن اب وہ سرعام اداروں کے سربراہان کا نام لے کر انہیں متنازع بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔محمد صفدر کیخلاف مقدمہ درج ہونا کوئی انوکھی بات نہیں ۔وزیراعلیٰ سندھ نے محمد صفدر کی گرفتاری پر کوئی بات نہیں کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ حکومت کمزور ہے ۔انکوائری ہورہی ہے آئی جی سندھ کااصل واقعہ کیا ہوا حقیقت سامنے آنا چاہئے ۔اگر وزیراعظم اس واقعہ کا نوٹس لیتے تو صوبے میں مداخلت کا راگ الاپا جاتا۔پولیس افسران نے سندھ حکومت کے کہنے پر چھٹیوں کی درخواستیں دیں ۔مسلم لیگ نون کی تاریخ خفیہ معاہدوں سے بھری ہوئی ہے ۔نوازشریف دس سال کے لئے معاہدہ کرکے سعودی عرب چلے گئے تھے ،شریف خاندان ڈیل کے ذریعے ہی واپس آیا تھا ۔مسلم لیگ نون کے 50فیصداراکین اسمبلی نوازشریف کے بیانیہ سے متفق نہیں ہیں جلد بہت سے لیگی رہنما کھل کر اپنی رائے دیں گے ۔