ڈور میں پھنسنے والا سمندری جانور دیکھ کر شکاری کے ہوش اڑ گئے

October 22, 2020


سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک ایسی ہی ویڈیو شیئر ہوئی جس میں ایک شخص کو کشتی میں بیٹھ کر فشنگ راڈ کی مدد سے مچھلیاں پکڑتے دکھایا گیا ہے۔

شکار کرنے والے شخص نے جب ڈور پانی میں پھینکی تو اس میں مچھلی پھنسنے کے بجائے مگر مچھ پھنس گیا۔

ڈور چونکہ پانی کے اندر تھی اس لیے شکاری کو بھی احساس نہیں ہوا اور وہ یہ سمجھا کہ شاید کوئی بڑی مچھلی اُس کے ہاتھ لگ گئی ہے مگر جب ڈور باہر آئی تو وہ حیران رہ گیا۔

شکاری نے دیکھا کہ ڈور میں مگرمچھ بری طرح سے پھنسا ہوا ہے، بجائے ڈور کو توڑنے کے نوجوان زور آزمائی کرتا رہا جس کے بعد مگر مچھ نے زور لگا کر ڈور توڑی اور پھر چلا گیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے جبکہ چند نے شکاری کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔