گوشت سے بنی مزے دار آئس کریم

October 22, 2020


سائنس دانوں نے گوشت و دودھ کے ملاپ سے مزے دار آئس کریم کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

یہ کارنامہ بیلاروس میں سر انجام دیا گیا، انسی ٹیوٹ آف میٹ پروڈکٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہم رکن ارینا کالوٹوچ نے گوشت اور دودھ کے امتزاج سے ذائقے دار آئسکریم تیار کی ہے، جسے آئس میٹ کا نام دیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گوشت اور دودھ کی مدد سے کیچڑ کی طرح کا ایک مسکچر تیار کیا جارہا ہے۔

ارینا کالوٹوچ کا کہنا ہے کہ گوشت کے زریعے آئس کریم کا بننا ایک تازگی بخش اور صحت مند عمل ہے، یہ ہلکے ناشتے کے لئے بہترین ہے، جبکہ اس آئس کریم کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس میں شوگر کی عدم موجودگی ہے۔

اس آئس کریم کو ستمبر میں ہونے والی بیلگو 2020 نمائش میں پیش کیا گیا تھا۔