اورنج لائن ٹرین منصوبے کا تکمیلی سرٹیفکیٹ جاری

October 22, 2020


اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا سول، مکینکل اور الیکٹریکل کام مکمل ہوگیا، ایل ڈی اے نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کا تکمیلی سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔

چیف انجینئر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا نے تکمیلی سرٹیفکیٹ پر دستخط کئے۔

ترجمان ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ آئندہ تین سال تک ٹریک کی مرمت کی ذمہ داری ایل ڈی اے کی ہوگی۔

ایل ڈی اے کنٹریکٹرز کو مرمت کے عوض کوئی معاوضہ ادا نہیں کرے گا، تین سال بعد مرمت کا ٹھیکہ دوبارہ دیا جائے گا۔