اورنج لائن ٹرین پر سفر کا آغاز 26 اکتوبر سے ہوگا

October 22, 2020


وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب کچھی نے کہا کہ 26 اکتوبر کو عوام اورنج لائن ٹرین پر سفر کرسکیں گے۔

جہانزیب کچھی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن ٹرین چلنے سے عوام کو بہترین سفری سہولتیں ملیں گی جبکہ اورنج لائن ٹرین کا 25 اکتوبر کو افتتاح کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا سول، مکینکل اور الیکٹریکل کام مکمل ہوگیا، ایل ڈی اے نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کا تکمیلی سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے۔