کورونا وائرس کے لیے اب تک کتنی رقم خرچ ہو چکی؟

October 22, 2020

وفاقی حکومت نے نیشنل ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 25 ارب30 کروڑ روپے دیے جس میں سے اب تک 13ارب 49کروڑ خرچ ہوچکے ہیں

ممبر آپریشنز این ڈی ایم اے نے کہا کہ ہمارے پاس 11 ارب 80 کروڑ روپے پڑے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک سے8ارب روپے دیے گئے جو خرچ کرچکے ہیں۔

ممبر آپریشنز این ڈی ایم اے نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ چین کی طرف سے چار ملین ڈالر کا عطیہ ملا، چین کے عطیے سے چک شہزاد اسلام آباد میں اسپتال بنا چکے ہیں، ہم اسپتالوں کو ایک ہزار 919 ونٹیلیٹرز فراہم کرچکے ہیں۔

این ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ویئر ہاؤسز میں 2 ہزار 675 وینٹیلیٹرز پڑے ہیں، جو ضلع وتحصیل سطح کےاسپتالوں میں استعمال ہوجائیں گے۔

رخسانہ زبیری کا کہنا ہے کہ اوسطا 21ہزار ڈالر کا ایک ونٹیلیٹر خریدا گیا، کیا مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز کیلئے کچھ کیا گیا، پاکستان میں 70روپے والاماسک 700روپے میں فروخت ہوتا رہا۔

این ڈی ایم اے حکام کے مطابق ہم نے شروع میں این95 ماسک 950روپے میں خریدے،اب ہم یہ ماسک 220روپے میں خرید رہے ہیں۔