مسکن چورنگی دھماکا: مکینوں کی بینک کیخلاف مقدمہ کرنے کی درخواست

October 22, 2020

کراچی کے علاقے گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کا دوسرا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پولیس کو جمع کروادی گئی، دھماکے میں جاں بحق شخص کے اہل خانہ نے بینک انتظامیہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست دی ہے۔

واقعے کی ایک ایف آئی آر بینک انتظامیہ کی مدعیت میں درج ہوچکی ہے۔

رہائشی عمارت کے مکینوں نے اپنی درخواست میں کہا کہ چار منزلہ عمارت کے گراؤنڈ پر بینک موجود تھا، بینک نے پہلی منزل پر فلیٹ بھی کمرشل استعمال کے لئے لیا ہوا تھا۔

دخواست میں کہا گیا کہ پہلی منزل پر کیش لاکر اور بینک کا کچن موجود تھا، ایک ماہ سے بینک کے کچن سے گیس لیک ہو رہی تھی۔

ایف آئی آر کے لیے دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ متعدد بار بینک انتظامیہ کو گیس لیکیج کا بتایا گیا، بینک انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے خوفناک دھماکہ ہوا۔