عزیز اللہ بگٹی کی بازیابی مثبت عمل ہے‘نصراللہ بلوچ

October 24, 2020

کوئٹہ(آن لائن)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہاہے کہ نصیر آباد سے 9 ماہ قبل لاپتہ عزیز اللہ ولد وپاری بگٹی کی بازیابی مثبت عمل ہے عزیز اللہ کی بازیابی سے ان کے اہل خانہ کو جدائی کی اذیت سے نجات مل گئی اس لیے ہم حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ جبری گمشدگیوں کے مسئلہ کو ملکی قوانین کے مطابق فوری طور پر حل کیا جائے اور تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرکے ان کےاہل خانہ کو اذیت سے نجات دلائی جائے۔