ملتان (سٹاف رپورٹر) نیب ملتان کی ٹیم نے گزشتہ روز میونسپل کمیٹی تونسہ کے دفتر پر چھاپہ مارا اور ریکارڈ تحویل میں لے لیا ، افسران و ملازمین سے نیب ٹیم نے تین گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی اور ریکارڈ بھی قبضہ میں لے لیا ، واضح رہے کہ 2018 میں نیب ملتان کی جانب سے میونسپل کمیٹی تونسہ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ تونسہ میں کروڑوں کی مالی بے ضابطگیوں کی انکوائری شروع کی گئی تھی۔