مریم کی بڑے پن کی باتیں سن کر حیرانی ہوئی، فیاض چوہان

October 25, 2020

مریم کی بڑے پن کی باتیں سن کر حیرانی ہوئی، فیاض چوہان

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مریم کے منہ سے بڑے پن کی باتیں سن کر حیرانی ہوئی، ان کے والد کو عوام نے وزیرِ اعظم منتخب کر کے بڑا بننے کا موقع دیا تھا۔وزیرِ اطلاعات پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج وہی نواز شریف چھوٹے پن کا مظاہرہ کر رہے ہیں، وہ ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نے صفدر اعوان کی گرفتاری پر غلط بیانی کی، سی سی ٹی وی کے مطابق پولیس عزت کے ساتھ صفدر اعوان کو لے کر گئی تھی۔