کراچی میں شام تک مزید ہوائیں چلنے کا امکان

October 25, 2020

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج شام تک شمال مغرب کی سمت سے مزید ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم خشک اور رات کو سرد رہنے کا امکان ہے۔


شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

اس وقت شہر میں ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 50 فیصد ہے جبکہ اس وقت ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔