خالد مقبول کا رشید بھیا سے اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

October 26, 2020

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نےسابق ڈپٹی مئیر حیدرآباد رشیدبھیا کی زوجہ اور بہادرآباد مرکز کے معاون راشد علی کی ہمشیر ہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا ر اور تمام سوگوار ولواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومین کی مغفرت،لواحقین کو صبر جمیل پر اجر عظیم عطا کرے۔