شہری کی کوششیں ناکام، ٹرین کار پر چڑھ دوڑی

October 26, 2020


برازیل میں شہری کوششوں کے باوجود گاڑی کو ٹرین کی زد سے نہ بچا سکا، کار میں موجود خاتون ڈرائیور خوش قسمتی سے محفوظ رہیں۔

یہ حادثہ برازیل کے شہر بررا مانسا میں پیش آیا جہاں کار اچانک ریل کی پٹری پر پھسن گئی، خاتون ڈرائیور کے کہنے پر گاڑی میں بیٹھے شخص نے اتر کر کار کو پٹری سے ہٹانے کی کوشش لیکن تمام تر کوششیں ناکام رہیں۔

اپنی کوششوں کے دوران شہری نے ہاتھ ہلا کر بھی ریل کو رکنے کا اشارہ کیا، بدقسمتی سے ٹرین کار سے ٹکرا گئی لیکن گاڑی میں موجود خاتون خوش قسمتی سے محفوظ ہیں البتہ جسم پر چوٹیں آئیں۔

ٹرین گاڑی سے ٹکرانے کے بعد تقریباً 165 فٹ دور جاکر رکی اس دوران کار بھی ریل کی زد میں رہی۔