اسٹاک مارکیٹ، کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز، 584 پوائنٹس کا اضافہ

October 27, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز ہوا ،کے ایس ای100انڈیکس میں 584پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا،سرمایہ کاری مالیت 84ارب 36کروڑ 25لاکھ روپے بڑھ گئی ،71.39فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ ہوا،کاروباری حجم بھی بڑھ گیا ،تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری میں دلچسپی کے باعث کاروباری حجم میں 13کروڑ 27لاکھ شیئرز کا اضافہ دیکھا گیا جس سے شیئرز کی خرید وفروخت 35کروڑ سے بڑھ کر 48کروڑ تک پہنچ گئی ،خریداری میں اضافے سے مارکیٹ میں مثبت رحجان غالب رہا اور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 584.47پوائنٹس کے اضافے سے 41850.47پوائنٹس پر پہنچ گیا ،کے ایس ای30انڈیکس 213.35پوائنٹس کے اضافے سے 17594.63پوائنٹس پر آگیا جبکہ آل شیئرز انڈیکس 321.25پوائنٹس کے اضافے سے 29439.51پوائنٹس پر بند ہوا ،پیر کو مارکیٹ میں 430کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبارہوا ،307کے بھاومیں اضافہ ،105کے بھاومیں کمی اور 18کے بھاومستحکم رہے ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 84ارب 36کروڑ 25لاکھ روپے کے اضافے سے 7730ارب 93کروڑ 31لاکھ روپے ہو گئی ،کاروباری حجم کے لحاظ سے میپل لیف ، پاور سیمنٹ ،فوجی سیمنٹ ،پاک ریفائنری اور یونٹی فوڈ سر فہرست رہے ،سب سے زیادہ شیئرز کی قیمت رفحان میز اور ملت ٹریکٹرز کے شیئرز کی بڑھی جو کہ 200.00اور 57.80روپے فی شیئرز تھی دوسری جانب نمایاں کمی نیسئلے پاکستان اور پریمئر شوگر کے شیئرز کی قیمت میں ہوئی جو کہ 74.69 اور 42.69روپے فی شیئرز تھی۔