امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات کی شرح میں 62 فیصد اضافہ

October 27, 2020

اسلام آباد (اے پی پی)امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر ملک بجھوانے کی شرح میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 62.80 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے ۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے 632.59 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجو گذشتہ سے پیوستہ مالی سال کی اسی عرصہ کے مقابلہ میں 62.80 فیصد زیادہ ہے، گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکامیں مقیم پاکستانیوں نے 388.58 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔