سونا،فی تولہ 100 روپے سستا

October 27, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2ڈالر کے اضافے سے 1904ڈالر فی اونس ہو گئی ہے لیکن ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 100روپے کی کمی سے ایک لاکھ15ہزار 250روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 86روپے کی کمی کے بعد 98ہزار 808روپے پر آگئی ہے ،چاندی کی قیمت بھی 10روپے فی تولہ کی کمی کے بعد 1230روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔