برقی پنکھوں کی برآمدات میں پہلی سہ ماہی کے دوران 9.26 فیصد اضافہ

October 27, 2020

اسلام آباد(اے پی پی)ملک سے برقی پنکھوں کی برآمدات میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 9.26 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرستمبر2020 تک کی مدت میں برقی پنکھوں کی برآمدات سے ملک کو 7.365 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجو پیوستہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 9.26 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں برقی پنکھوں کی برآمدات سے ملک کو 6.41 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2020 میں 1.722 ملین ڈالرمالیت کے پنکھوں کی برآمدات ریکارڈکی گئیں جوستمبر2019 کے مقابلہ میں زیادہ ہے، ستمبر2019 میں برقی پنکھوں کی برآمدات سے ملک کو1.688 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔