بینک الفلاح بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس، 2 روپے کیش ڈیویڈنڈ کا اعلان

October 27, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بینک الفلاح لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 21 اکتوبر 2020 کو منعقدہ اجلاس میں 30 ستمبر 2020 کو اختتام پذیر ہونے والی مدت کے لئے بینک کے غیر آڈٹ شدہ جامع عبوری مالیاتی نتائج کی منظوری دیدی ہے۔ اسٹاک ایکس چینج کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اجلاس میں 2 روپے فی شیئر عبوری کیش ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا ہے ،بینک کا آپریٹنگ منافع گزشتہ سال 2019کے مقابلے میں 11.4فیصد اضافے سے 20.614 ارب روپے رہا۔ قرضوں سے ممکنہ نقصان، عام قرضوں کی فراہمی میں اضافے کے برخلاف قرضوں اور ایکویٹیز کی ایمپیرمنٹ کے باعث بعد از ٹیکس منافع 8.331 ارب روپے رہا جس سے فی شیئر آمدن 4.69 روپے سامنے آتی ہے (ستمبر 2019 میں 5.20 روپے )ریونیو کے شعبے میں خالص مارک اپ آمدن اور نان مارک اپ آمدن کے ملاپ کے ساتھ ہی ساتھ 2.762 ارب روپے کی غیرملکی زرمبادلہ سے حاصل آمدن 2.185 ارب روپے کی حکومتی سیکورٹیز پر کیپٹل گینز کے حصول کے باعث 10.1 فیصد اضافہ ہوا۔ بینک کی آمدن کی لاگت کا تناسب گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 52.6 فیصد بہتری پر برقرار رہا۔ بینک کے مجموعی ڈپازٹس اور ایڈوانسز 820.066 ارب روپے اور 520.475 ارب روپے رہے ۔ بینک کی توجہ بدستور اپنے ڈیازٹ سے متعلق معلومات کا دوبارہ جائزہ لینے پر مرکوز ہے۔ سی اے ایس اے (CASA)تناسب بہتری سے 82.3فیصد رہا۔ مجموعی قرضوں میں ڈپازٹس کا تناسب 63.5 فیصد رہا۔