انٹر بینک، ڈالر 48 پیسے سستا

October 27, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی روپے کی قدر میں بہتری کا تسلسل ،انٹر بینک میں ڈالر مزید 48پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 30پیسے سستا ہو گیا ،یورو کی قدر میں بھی ایک روپے کی کمی ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی انٹر بینک میں قیمت مزید کم ہو گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 48پیسے کی کمی سے 161.43سے گھٹ کر 160.95روپے رہ گئی اور قیمت فروخت 43پیسے کی کمی سے 161.63سے کم ہو کر 161.20روپے رہ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 30پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 161.30سے گھٹ کر 161.00روپے اور قیمت فروخت 161.60سے کم ہو کر 161.30روپے رہ گئی۔رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں ایک روپے کی کمی کے بعداس کی قیمت خرید 190.00سے کم ہو کر 189.00روپے اور قیمت فروخت 191.00سے کم ہو کر 191.00 روپے ہو گئی ،برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 209.00اور 211.00 روپے پر مستحکم رہی ،سعودی ریال کی قیمت 10پیسے کی کمی کے بعد 42.65 اور 43.15روپے ہو گئی اور یو اے ای درہم کی قیمت 25پیسے کی کمی کے بعد 43.75 اور 44.25 روپے پر آگئی ہے۔