افغانستان انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر 8دسمبر کو منعقد ہوگا

October 27, 2020

راولپنڈی(اے پی پی)افغانستان میں پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لیے ”افغانستان انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر “08دسمبر کومنعقد ہوگا ۔آر سی سی آئی ریجنل ٹریڈ کمیٹی کے چیئرمین خورشید برلاس نے اے پی پی کو بتایاکہ پاکستانی مصنوعات کی دنیا بھر میں مانگ ہے جس کے پیش نظر راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے پڑوسی ملک افغانستان میں انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ۔اس ٹریڈ فیئر میں درجنوں پاکستانی کمپنیاں اپنی مصنوعات کے سٹالز لگائیں گی ۔انہوں نے کہاکہ ”افغانستان انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر “ دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم میں اضافے کا باعث ہوگا ۔انہوں نے بتایاکہ ”افغانستان انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر “ 08سے11دسمبر تک افغان دارالحکومت کابل میں منعقد ہوگا ۔