افغانستان: خوست میں اسپیشل فورسز کمپلیکس پر حملہ، دو پولیس اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

October 27, 2020

افغانستان کے شہر خوست میں اسپیشل پولیس فورسز کے کمپلیکس پر حملے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق اور 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، افغان فورسز کی جوابی کارروائی میں چار حملہ آور مارے گئے۔

افغان حکام کے مطابق حملہ آوروں نے کمپلیکس کے گیٹ پر بارود سے بھری کار سے دھماکا کیا اور کمپلیکس کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

افغان فورسز کے روکنے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، افغان فورسز اور دو حملہ آوروں کے درمیان مقابلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ حملے میں 14 سیکیورٹی اہلکار اور 9 شہری زخمی ہوئے۔

تاحال کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔