انگلش پریمیئر لیگ: ٹوٹینہم ہاٹسپر نے برنلے کو ہرادیا

October 27, 2020


انگلش پریمیئر لیگ میں ٹوٹینہم ہاٹسپر نے برنلے کو 0-1 سے شکست دے دی۔ دوسری جانب اٹالین فٹبال لیگ میں اے سی میلان اور روما کا مقابلہ 3-3 گول سے برابر ہوگیا، اے سی میلان کی جانب سے ابراہمو وچ نے دو گول اسکور کیے۔

انگلش پریمئر لیگ میں ٹوٹینہم ہاٹسپر اور برنلے کا میچ پہلے وقفے تک بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

دوسرے ہاف میں ٹوٹینہم ہاٹسپر کے کورین اسٹرائیکر سن ہیونگ من نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جو آخر تک قائم رہی۔

فتح کے بعد ٹوٹینہم ہاٹسپر کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب اٹالین سری اے میں اے سی میلان اور روما کا میچ تین تین گول سے برابر ہوگیا۔

روما کی جانب سے زیکو، ویریٹوٹ کمبولا نے گول بنائے۔

اے میلان کی جانب سے ابراہمووچ نے دو جبکہ سیل میکر نے ایک گول اسکور کیا۔

اے سی میلان کی ٹیم لیگ میں 13 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔