پی ایس او، پہلی سہہ ماہی کے نتائج کا اعلان، بعد از ٹیکس منافع 5؍ارب روپے

October 28, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی ایس او نے مالی سال 2021کی پہلی سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کردیا، بعد از ٹیکس منافع5.1ارب روپے رہا تفصیلات کے مطابق ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)کے بورڈ آف منیجمنٹ نے مالی سال 21 کی پہلی سہ ماہی جو 30 ستمبر 2020 کو ختم ہوئی، کے دوران کمپنی بشمول ذیلی ریفائنری پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ بورڈ کی جانب سے پی ایس او کے منافع اور کارکردگی کی تصدیق کی گئی ہے۔ کمپنی نے موٹر گیسولین کے والیوم میں 11.8 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 17.1 فیصد، وائٹ آئل میں 7.7 فیصد، بلیک آئل میں 37.8 فیصد اور لکویڈ فیولز کے والیوم میں 13.9 فیصد اضافہ دیکھا گیا جس کے نتیجے میں موٹر گیسولین کا مارکیٹ شیئر 42.1 فیصد (گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.2فیصد اضافہ)، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 48فیصد (گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.5 فیصداضافہ)،وائٹ آئل میں 45.5فیصد (گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.4 فیصد اضافہ)، بلیک آئل میں 56.8فیصد (گذشتہ سال کے مقابلے میں 2.8 فیصد کا اضافہ) جبکہ لکویڈ فیولز کا مارکیٹ شیئر47.9 فیصد (گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.2 فیصد کا اضافہ)ہوگیا۔