آسٹریلیا بھارت کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان

October 28, 2020

کرکٹ آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا، سیریز کا پہلا میچ 27 نومبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سیریز میں چار ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق سیریز کے پہلے دو ون ڈے میچز 27 اور 29 نومبر کو سڈنی میں ہوں گے جبکہ تیسرا ون ڈے 2 دسمبر کو کینبرا میں کھیلا جائے گا۔

اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ٹی 20 میچز 4, 6 اور 8 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

سیریز کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر، تیسرا ٹیسٹ 7 جنوری اور چوتھا ٹیسٹ 15 جنوری سے شروع ہوگا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق میچز اور سفری پلان حکومتی ہدایات اور پابندیوں سے مشروط ہے۔