چیمپیئنز لیگ: مانچسٹر سٹی نے مارسیلے کو 0 -3 سے ہرادیا

October 28, 2020

چیمپیئنز لیگ گروپ سی کے میچ میں انگلش کلب مانچسٹر سٹی نے فرینچ کلب مارسیلے کو تین۔صفر سے ہرادیا۔ فرین ٹوریز، اسٹرلنگ اور گنڈوگان نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

چیمپیئنز لیگ گروپ سی میں انگلش کلب مانچسٹر سٹی نے حریف ٹیم مارسیلے کے خلاف بہترین کھیل پیش کیا۔

مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے پہلے ہاف کے 18ویں منٹ میں برتری حاصل کی۔ فرین ٹوریز نے گول اسکور کیا۔

میچ کے دوسرے ہاف میں گنڈوگان نے ٹیم کے لئے دوسرا گول بنایا۔81ویں منٹ میں اسٹرلنگ نے میچ کا تیسرا گول کرکے مانچسٹر سٹی کو تین۔صفر سے فتح دلائی۔

فرنچ کلب نے بمشکل دو بار مخالف ٹیم کے گول پر حملہ کیا لیکن وہ گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔