دیپیکا کا دوبارہ این سی بی کے ریڈار پر آنے کا امکان

October 28, 2020

معروف بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون شوبز انڈسٹری میں منشیات کے معاملے میں دوبارہ پریشانی کا شکار ہوسکتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے دیپیکا پڈوکون کی مینیجر کرشمہ پرکاش کے گھر پر چھاپہ مارا۔

اس دوران کرشمہ پرکاش کے گھر سے منشیات برآمد ہوئی جسے ڈگرز کنٹرولنگ کے ادارے نے قبضے میں لے لیا۔

اس چھاپے کے بعد این سی بی نے دوباہ کرشمہ پرکاش کو طلب کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ 14 جون کو ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات کے دوران تفتیش کی کڑیاں بالی ووڈ میں ڈرگز کے استعمال تک جا پہنچی تھیں۔

اسی سلسلے میں سشانت سنگھ راجپوت کی سابقہ گرل فرینڈ ریا چکرورتی کو گرفتار کیا گیا تو انھوں نے ڈرگز کے معاملے میں سارہ علی خان، دیپیکا پڈوکون اور ان کی مینیجر کرشمہ پرکاش سے متعلق بھی انکشافات کیے تھے۔

اس حوالے سے دیپیکا کی بھی واٹس ایپ چیٹ منظر عام پر آئی تھی جس کا انھوں اعتراف بھی کیا تھا۔

تاہم اب دوبارہ دیپیکا کی مینیجر کے گھر سے منشیات ملنے کے بعد امکان کیا جارہا ہے کہ ڈرگز کے معاملے اداکارہ کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔

کرشمہ پرکاش کے گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد جب این سی بی نے ان سے تفتیش میں تعاون کی درخواست کی تو اس کے بعد سے انھوں نے ادارے سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔