کنزہ ہاشمی نے دورۂ ترکی کی نئی تصاویر شیئر کردیں

October 28, 2020


پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی آج کل ترکی کے دورے پر ہیں اور وہاں خوب انجوائے کررہی ہیں۔

کنزہ نے اپنی تازہ تصویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں آیا صوفیہ کے باہر موجود ہیں۔ جسے ان کے مداح خوب پسند کررہے ہیں۔

معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی گزشتہ کئی دنوں سے ترکی کے دورے پر ہیں، اور مداحوں کو اپنی مصروفیات سے باخبر رکھنے کے لیے وقتاً فوقتاً اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کررہی ہیں۔


کنزہ ہاشمی کبھی ترکی کے ڈیلٹا ہوٹل میں تو کبھی استنبول کے ساحل کی سیر کرتی نظر آرہی ہیں۔

کنزہ ہاشمی نے اپنے دورہ ترکی کے سفر کو یادگار قرار دیا ہے، انہوں نے اپنے انسٹا گرام پر لکھا کہ یہاں آکر زندگی کا مزہ دوبالا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ کنزہ ہاشمی آج کل جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’اُڑان‘ میں ’ملکہ‘ کا کردار ادا کررہی ہیں، جسے سیونتھ اسکائی کے نامور پروڈیوسرز عبداللّٰہ کادوانی نے پروڈیوس کیا ہے۔