پاک، زمبابوے سیریز: پہلے میچ سے شاداب خان آؤٹ

October 28, 2020


پاکستان اور زمبابوے سیریز کے پہلے میچ سے قبل نائب کپتان شاداب خان کی ابتدائی میچ کےلیے عدم دستیابی کی خبر سامنےآگئی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعے کو مدمقابل آنے والی دونوں ٹیموں کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔

پاکستانی کیمپ سے یہ بری خبرسامنے آئی ہے کہ نائب کپتان اور اسپنر شاداب خان انجری کے باعث پہلے میچ کےلیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

اس سے قبل یہ اطلاعات آرہی تھی کہ شاداب خان پہلے میچ سے پہلے فٹ ہوجائیں گے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کےلیے دونوں ٹیموں کی تیاریاں آخری مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔

ٹیم پاکستان نے راولپنڈی اسٹیڈیم ایک اور بھرپور ٹریننگ سیشن کیا، فلڈ لائٹس میں کھلاڑیوں نے بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی خوب مشق کی۔

دوسری جانب زمبابوے نے بھی پنڈی اسٹیڈیم میں بھی بھرپور ٹریننگ سیشن کیا، سیریز کا پہلا میچ جمعہ (30 اکتوبر) کو ہوگا۔

دونوں ٹیم کل بھی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی لیکن اس قبل دونوں کپتان میڈیا سے بات چیت کریں گے۔