بولی وڈ میں امیتابھ بچن اور دیپکا قابل اعتماد شخصیت و اداکارہ قرار

October 29, 2020

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈاسٹار امیتابھ بچن کو بولی وڈفلم انڈسٹری کی سب سے قابل اعتماد شخصیت اور دیپکا پاڈوکون کو سب سے قابل اعتماد اداکارہ قرار دیا گیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق سلیبریٹیز ریسرچ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امیتابھ بچن کے حق میں 88فیصد افراد نے رائے دی ہے جبکہ اکشے کمار کو 86.8 فیصد افراد نے بولی وڈ کی سب سے قابل اعتماد شخصیت قرار دیا ہے۔دیپکا پاڈوکون 82.8 فیصد افراد کی رائے کے ساتھ بولی وڈ کی سب سے قابل اعتماد اداکارہ قرار پائی ہیں جبکہ انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کو انڈین سلیبریٹیز جوڑوں میں پہلی پوزیشن دی گئی ہے۔معروف ٹی وی اسٹار کپل شرما، ٹی وی کی سب سے قابل اعتماد شخصیت قرار پائے ہیں۔ ان کے حق میں 63.2 فیصد افراد نے رائے دی جبکہ خواتین سلیبریٹیز کی فہرست میں کاجول پہلے نمبر پر رہیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو کھیلوں کی مرد سلیبریٹیز میں پہلا نمبر دیا گیا ہے جبکہ بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان مِتھالی راج کو خواتین اسپورٹس سلیبریٹیز میں سب سے قابل اعتماد شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ بولی وڈ کے اداکار رنویر سنگھ اور ٹاپ ہیروئن دیپکا پاڈوکون کو بھارت میں سب سے زیادہ شناخت رکھنے والا جوڑا قرار دیا گیا ہے۔