گوری میری زندگی کا بہترین تحفہ ہے، اسکو میں کیا تحفہ دوں، شاہ رخ

October 29, 2020

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو بتا دیا کہ انہوں نے اپنی شادی کی سالگرہ پر گوری خان کو کیا تحفہ دیا۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ رخ خان اور گوری نے رواں ماہ 25 اکتوبر کو اپنی شادی کی 29 ویں سالگرہ منائی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان نے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا سیشن شروع کیا جس میں ایک مداح نے کنگ خان سے سوال کیا کہ ’آپ نے گوری میم کو شادی کی سالگرہ پر کیا تحفہ دیا؟‘اس سوال کا جواب شاہ رخ خان نے اتنا خوبصورت دیا کہ ان کا یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور ہر کوئی ان کے اس جواب کی بے حد تعریف کرتا دکھائی دے رہا ہے۔