ارجن کپور نے کورونا سے جنگ کے تجربات شیئر کردیئے

October 29, 2020

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکار ارجن کپور نے حال ہی میں کورونا کو مات دی اور دوبارہ زندگی کی ریس کو نئی توانائی کے ساتھ شروع کیا ہے ۔

کورونا وائرس سے جنگ لڑتے ہوئے ارجن کپور کی کیسی حالت تھی ، اپنے تجربات کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کیسے انہیں رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد کورونا ہونے کی بات کا اعتراف کرنے میں گھنٹوں لگ گئے اور اب رپورٹ نگیٹیو آنے کے بعد وہ خود کو جسمانی طور پر پوری طرح صحتمند محسوس نہیں کررہے ہیں ۔

ان کا ماننا ہے کہ کورونا سے ان کے جسم کی توانائی اور امیونٹی کافی کم ہوگئی ہے ۔کورونا وائرس کی جنگ بھلے ہی ارجن کپور نے جیت لی ہے لیکن کورونا کی لڑائی میں انہوں نے جو ایام گزارے ، انہیں وہ بھول نہیں پا رہے ہیں.

حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میں اپنی رپورٹ دیکھ کر کفیوز ہوگیا تھا ۔

کورونا کی رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد مجھے چھ سے آٹھ گھنٹے یہ قبول کرنے میں لگے کہ کورونا اتنا خطرناک نہیں ، جتنی میں اس کے بارے میں فکر کررہا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ ذہن میں طرح طرح کے برے خیالات آرہے تھے, شوٹنگ کیسنل ہونے کی مایوسی تھی لیکن اس سے مجھے جنگ لڑنی تھی ۔

ارجن کپور نے بتایا کہ پہلے کچھ گھنٹے کافی کشیدگی سے بھرے تھے ۔