ذہنی کشیدگی کا شکار 20سالہ برطانوی ماڈل نے خودکشی کرلی

October 29, 2020

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں ایک ماڈل نے صرف 20 سال کی عمر میں پریمیئر ان ہوٹل میں خودکشی کرلی ۔ لڑکی کا نام کیٹلن تھا ۔ اس کی خودکشی کی وجہ اس کی ذہنی حالت بتائی جارہی ہے ۔ کیٹلن کی خودکشی کے پیچھے اور بھی کئی وجوہات بتائی جارہی ہیں ۔ کیٹلن کے والدین انگلینڈ کے اسٹیفرڈ شائر کے رہنے والے ہیں ۔بیٹی کی موت سے پوری طرح سے ٹوٹ چکے والدین نے بتایا کہ ان کی بیٹی اگست 2019 سے ہی ذہنی کشیدگی سے گزر رہی تھی ۔ انہوں نے اس کشیدگی کی وجہ 13 سال کی عمر میں اس کا جنسی طور پر تیار ہوجانا بتایا ۔ کیٹلن کی ماں نے بتایا کہ ان کی بیٹی جب نابالغ ہی تھی ، تبھی اس سے عمر میں بڑے ایک شخص نے اس کی گرومنگ کرنی شروع کردی تھی ۔ گرومنگ کے نام پر بچی کے ساتھ کیا ہوا ، اس بارے میں اہل خانہ بتانے سے ہچکا رہے تھے ۔سیکسوئل گرومنگ ایک سست رفتار اور منظم عمل ہے ، جس میں کسی بچے یا بچی کے اعتماد کو جنسی استحصال کے ارادے سے حاصل کیا جاتا ہے ۔ ٹی وی اور سوشل میڈیا پر بچوں کو ایڈلٹ گانوں پر ایڈلٹس کی طرح حرکت کرنی بھی سیکسوئل گرومنگ کا ہی حصہ ہے ۔ اس میں ناظرین کے جذبات کو بھڑکانے کا ہدف ہوتا ہے ۔کیٹلن کی ماں جو ایک پولیس افسر رہی ہیں ، نے اعتراف کیا کہ انہیں یہ پتہ چلنے پر کافی افسوس ہوا کہ 13 سال کی عمر میں اس کے ساتھ کیا ہوا تھا ۔ وہ انتہائی کم عمری میں ایڈلٹ ایموشنز سے ڈیل کررہی تھی ۔ اس کو یہ بھی سمجھ نہیں آتا تھا کہ ان سے کیسے نمٹے ۔ اس میں خود اعتمادی کی کافی کمی تھی ۔ کیٹلن کی ماں نے بتایا کہ ان کی بیٹی کو ذہنی پریشانیوں میں مبتلا تھی ، اس کے باوجود وہ سوشل میڈیا پر گھنٹوں دیگر لوگوں کی پریشانیاں سنتی اور اس کو حل کرنے کی کوشش کرتی تھی۔