جاپانی اینیمیٹڈ فلم ’’ ڈیمن سلیئر ‘‘نے باکس آفس پر ریکارڈ قائم کردیا

October 29, 2020

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان میں اینیمیٹڈ فلم’’ ڈیمن سلیئر ‘‘نے باکس آفس پر ریکارڈ قائم کرتے ہوئے دس روز میں 10ارب ین کمالئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ فلم ایک مشہور مانگا سیریز سے ماخوذ ہے جو ایک ایسے لڑکے کے بارے میں ہے جو جاپان میں ایک صدی قبل جنات سے لڑتا ہے۔کِمیتسُو نو یائیبا یا ’ڈیمن سلیئر‘ نامی فلم کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس فلم نے 2001ءمیں پیش کی گئی تصوّراتی اینیمیٹڈ فلم اِسپریٹیڈ اوے کا سب سے زیادہ بزنس کرنے کیا ریکارڈ پاش پاش کردیا ہے، اِسپریٹیڈ اوے نے25روز میں دس ارب ین کا کاروبار کیا تھا، مگر ڈیمن سلیئر نے یہ ریکارڈ توڑ بزنس صرف دس روز میں حاصل کرلیا ہے۔اس فلم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ 16سے25اکتوبر کے دوران اس فلم کو تقریباً 80 لاکھ افراد نے سینما گھروں میں دیکھا ہے، جس کے نتیجے میں تقریباً 9کروڑ 50لاکھ ین کمالئے گئے ہیں۔