ووٹ کیلئے بٹن انگلی سے نہیں دماغ سے لگانا، سونو سود کی اپیل

October 29, 2020

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے صوبے بہار اسمبلی انتخابات 2020کے پہلے مرحلے کے لئے ووٹنگ ہورہی ہے۔ ووٹنگ کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جمہوریت کے اس میلے میں لیڈروں کے حصہ لینے کے بعد بولی وڈ فنکاروں نے بھی لوگوں کو ووٹ دینے کے لئے ترغیب دے رہے ہیں۔ ایک ایسی ہی اپیل بولی وڈ اداکار سونو سود نے بھی کی ہے۔ انہوں نے بہارکے لوگوں سے ٹوئٹ کر کے ووٹنگ کے لئے دماغ کا استعمال کرنے کے لئے بھی کہا ہے۔ سونو سود کا یہ ٹوئٹ کافی وائرل ہو رہا ہے۔بولی وڈ اداکار سونو سود نے ٹوئٹ کیا، انہوں نے کہا کہ’جس دن ہمارے بہاری بھائیوں کو گھر چھوڑ کر دوسرے صوبہ نہیں جانا پڑے گا، جس دن دوسری ریاست کے لوگ بہار میں کام تلاش کرنے آئیں گے۔ اس دن ملک کی جیت ہوگی۔ ووٹ کے لئے بٹن انگلی سے نہیں دماغ سے لگانا’۔سونو سود کے علاوہ اداکارہ اور کانگریس لیڈر ارمیلا ماتونڈکر نے بھی ٹوئٹ کرکے بہار کے عوام سے ووٹنگ کرنے کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ بہار میں اسمبلی انتخابات 2020کے پہلے مرحلے کی ووتنگ کے تحت گزشتہ روز71 سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے۔ ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی، جو شام 6بجے تک جاری رہی۔ حالانکہ، 4 سیٹوں پر دوپہر 3بجے تک، 26 سیٹوں پر شام 4بجے تک اور5سیٹوں پرشام5بجے تک ووٹنگ ہوئی۔ 2.14کروڑ سے زیادہ ووٹنگ 1066 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔