اسٹاک مارکیٹ، خریداری میں عدم دلچسپی سے مندی برقرار، 195 پوائنٹس کی کمی

October 29, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری میں عدم دلچسپی سے مندی کا رحجان برقرار رہا ،کے ایس ای100انڈیکس میں 195پوائنٹس کی کمی ہو ئی ،59.27فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی ،سرمایہ کاری مالیت میں 36ارب 6کروڑ 48 لاکھ روپے کی کمی ہو گئی ،کاروباری حجم بھی کم رہا ،تفصیلات کے مطابق بدھ کو بھی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی نظر نہیں آئی ،منگل کو مارکیٹ میں 48کروڑ 10لاکھ 47ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا تھا جو کہ بدھ کو 11کروڑ 26لاکھ 23ہزار کی کمی سے 36کروڑ 84لاکھ 23ہزار کی سطح پر آگیا ،خریداری میں اس کمی سے دن بھرمندی چھائی رہی اور اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 194.97پوائنٹس کی کمی سے 41186.86پوائنٹس پر بند ہوا ،کے ایس ای 30انڈیکس بھی80.48پوائنٹس کی کمی سے 17297.09پوائنٹس پر آگیا جبکہ آل شیئرز انڈیکس 137.33پوائنٹس کی کمی سے 29113.46پوائنٹس سے گھٹ کر 28976.13پوائنٹس ہو گیا ،بدھ کو مجموعی طور پر 415کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا ،151کے بھاومیں اضافہ ،246کے بھاومیں کمی اور 18کے بھاومستحکم رہے ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 36ارب 6کروڑ 48لاکھ روپے کی کمی سے 7609ارب 27کروڑ 42لاکھ روپے ہو گئی ،کاروباری حجم کے لحاظ سے یونٹی فوڈ ،پاک انٹر نیشنل بلک ،ہیسکول پیٹرول ،حب پاور کمپنی اور پاور سیمنٹ سر فہرست رہے ،سب سے زیادہ شیئرز کی قیمت وائتھ پاکستان اور مچلز فروٹ کےشیئرز کی بڑھی جو کہ 35.00اور 32.93روپے فی شیئرز تھی دوسری جانب نمایاں کمی 39.21 اور 35.89روپے کی کمی بالترتیب انڈس موٹر اور سفائر ٹیکسٹائل کے شیئرز میں ہو ئی۔